Chalo! Jannat ky ser karen. Part (1)

 let's go!

Walk in the paradise of the heavens




مسنون خطبہ « إن الحمدلله حمده و نستعينه ونستغفره ونعوذ بالله من شرور أنفسنا ومن سيئات أعمالنا من يهده الله فلا مضل له و من يضلل فلا هادي له وأشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله أما بعد : 



فإن خير الحديث كتاب الله وخير الهدي هدي محمد ﷺ و شر الأمور محدثاتها وكل محدثة بدعة وكل بدعة ضلالة و كل ضلالة في النار يائها الذين آمنوا اتقوا الله حق ثقته ولا تموتن إلا وانتم مسلمون يايها الناس اتقوا ربكم الذي خلقكم من نفس واحدة وخلق منها زوجها وبث منهما رجالا كثيرا ونساء : 



واتقوا الله الذي تساءلون به والأرحام إن الله كان عليكم رقيبان پایها الذین امنوا اتقوا الله وقولوا قولا سديدا لا يصلح لكم أعمالكم ويغفرلكم ذنوبكم ومن يطع الله ورسوله فقد فاز فوزا عظيمان آل عمران : ۱۰۲ / ۳ـ ( النساء : 1/4 - الاحزاب : ۷۰ / ۳۳-۷۱ ۔ صحیح مسلم ، کتاب الجمعة ، باب خطبته ﷺ في الجمعة :



 ١٥٣ / ٦ ابوداؤد ، کتاب السنة ، باب في لزوم السنة_نسائی ، کتاب صلاة العيدين بـاب كيف الـخـطبة ابـن مـاجـه بـاب اجتناب البدع والجدل دارمی ، باب اتباع السنة_مسند احمد : ١٢٧ / ٤-١٢٦



’ ’ بلاشبہ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، ہم اس کی تعریف کرتے ہیں اس سے مدد مانگتے ہیں اور اس سے بخشش مانگتے ہیں ۔ ہم اپنے نفوس کے شر اور اپنی بداعمالیوں سے اللہ تعالی کی پناہ میں آتے ہیں ۔ 


جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے اپنے در سے دھتکار دے اس کے لیے کوئی رہبر نہیں ہو سکتا اور میں گواہی دیتا ہوں کہ معبود برحق صرف اللہ تعالی ہے ، 



وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ملے اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔ 



حمد وصلوۃ کے بعد یقینا تمام باتوں سے بہتر بات اللہ تعالی کی کتاب ہے اور تمام طریقوں سے بہتر طریقہ محمد ملے سال کا ہے اور تمام کاموں سے بدترین کام وہ ہیں جو اللہ کے دین میں ) 



اپنی طرف سے نکالے جائیں ، دین میں ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی اور ہر گمراہی کا انجام جہنم کی آگ ہے ۔ ” اے ایمان والو ! 



اللہ سے ڈروجیسا کہ اس سے ڈرنے کاحق ہے اور تمہیں موت ند آۓ مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو ۔ “ ’ ’ اے لوگو ! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور ( پھر ) اس جان سے اس کی بیوی کو بنایا اور ( پھر ) ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پیدا کیں اور انہیں ( زمین پر پھیلایا ۔ 



اللہ سے ڈرتے رہو جس کے ذریعے ( جس کے نام پر تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہواور رشتوں ( کو قطع کرنے سے ڈرو ( بچو ) ۔ بے شک اللہ تمہاری نگرانی کر رہا ہے ۔ ” اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرواور ایسی بات کہو جو حکم ( سیدھی اور پی ) ہو ، 



اللہ تمہارے اعمال کی اصلاح اور تمہارے گناہوں کو معاف فرمائے گا اور جس شخص نے اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کی تو اس نے بڑی کامیابی حاصل کی ۔



عرض ناشر الحمد لله رب العالمين و الصلوة و السّلام على أشرف الأنبياء و المرسلين . أما بعد ! ” آسانی جنت اور در باری جہنم ‘ ‘ 



محترم مولا نا امیر حمزہ ﷺ کی ممتاز کتاب ہے ۔ اس میں انھوں نے کتاب وسنت کے دلائل سے جنت کے حسین مناظر کا دلکش تذکرہ کیا ہے تا کہ ا پڑھنے والے کے دل میں اعمال صالحہ کا شوق پیدا ہو ، 



وہ جنت پر میں کا مشتاق بنے اور عقید ہ دعمل کا ایسا معیار قائم کرے کہ روز قیامت اس کا شمار انبیاء ، صدیقین ، شہدا اور صالحین کے ساتھ اللہ تعالی کی عظیم جنتوں میں ہو ۔ 



اس کے بعد تصویر کا دوسرا رخ دکھاتے ہوئے زمین پر بنی جعلی جنتوں کا بھی تذکرہ کیا ہے اور کتاب وسنت کی روشنی میں خانقاہی نظام کا خوب پوسٹ مارٹم کیا ہے ۔ کفر و شرک اور ظلم وعدوان کے اس دور میں یہ کتاب روشنی کی کرن ہے.



اس کے پہلے بھی کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں ۔ اب نئی کمپوزنگ اور ڈیزائننگ کے ساتھ پیش خدمت ہے ۔ خود بھی پڑھیے اور صراط مستقیم سے بھٹکے لوگوں تک بھی پہنچانے کی سعی کیجیے ۔ 


اللہ توفیق عطا فرمائے اور تمام تر کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ آمین !



حرف آغاز اللہ تعالی ہی کا یہ خاص فضل اور احسان ہے کہ ' ' شاہراہ بہشت ' ' 



کی مقبولیت کے بعد میرے مہربان رب نے اپنی توحید کی عظمت اور شرک کی تردید پر زیر نظر دوسری کتاب ” 



آسانی جنت اور درباری جہنم ' ' لکھنے کی توفیق عطا فرمائی ۔ فللہ الحمد ۔ اس کتاب کے کئی ایڈیشن شائع ہو کر لوگوں کی ہدایت کا باعث بن چکے ہیں ۔ 



اس کا پہلا ایڈیشن اکتوبر ۱۹۹۱ ء میں شائع ہوا تھا ، آٹھ سال بعد اب 1999 ء میں اس کا جدید ترین با تصویر ایڈیشن پیش کیا جا رہا ہے ، 



اس میں مفید اضافے کیے گئے ہیں ، ضعیف احادیث نکال کر صحیح احادیث سے اس کتاب کو مزین کر دیا گیا ہے ۔ 



اس کتاب کے پہلے مضمون میں آپ قرآنی آیات اور احادیث رسول ﷺ کی روشنی میں اللہ تعالی کے مہمان خانے یعنی جنت کی سیر کریں گے ۔...... 




دوسرے مضمون میں زمین پر بنی جعلی اور درباری بہشت کا آنکھوں دیکھا حال ملاحظہ کریں گے ... 



تیسرے اور چوتھے مضمون میں مزید دو درباروں پر ہونے والے مشاہداتی مناظر ملاحظہ کر میں گئے اور قرآن و حدیث کے دلائل کی روشنی میں محسوس کریں گے کہ موجودہ پرفتن اور شرک و بدعت کی ۔ 



آندھیوں کے دور میں اس در باری جہنم سے اللہ کی مخلوق کو نکال کر آسانی جنت میں داخل کرنے کی کوشش کرنا کس قد رضروری ہے ۔ 



آخری مضمون ایک ایسا تاریخی اور علمی مضمون ہے جسے بڑی محنت اور عرق ریزی سے




مرتب کیا گیا ہے مگر اسے پڑھ کر آدم بالا سے لے کر آج تلک حق و باطل کی کشمکش کی داستان ذہن میں اتر جاتی ہے اور اس کتاب کے آخر پر قرآن وحدیث کے دلائل سے یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ حق کیا ہے اور اہل حق کون ہیں ؟ 



اس حق کو پیش کرنے کے لیے دارالاندلس کے بھائیوں نے بڑی محنت کی اور اس کتاب کے جدید ایڈیشن کو ہر لحاظ سے خوبصورت بنانے کا حق ادا کیا ۔ 



میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان تمام احباب کو اجر عظیم سے نوازے جنھوں نے کسی بھی انداز سے اس کتاب کی اشاعت میں معاونت کی اور اللہ تعالی اس کتاب کے ہر پڑھنے والے کو نعمت حق کی سمجھ عطا فرمائے .... 



اور جسے سی نعمت مل جاۓ اس سے میری یہ گزارش ہے کہ وہ اس نعمت کو آگے پھیلاۓ اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھے کہ اللہ تعالی اس محنت کو قبول فرماۓ ۔ ( آمین ! )


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.